پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ)
- Fruit Chat
- November 2, 2022
- 8
- 933
- 20 minutes read
بھرم رہنے چاہیں بھرم کھلیں تکلیف حد سے بڑھ جاتی ہے ،بھرم ہی تو تھا پاکستان ایک ٰآزاد ملک ہے ۔ پاکستان ایک پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے پاس ہے ۔
میرے دوست پوچھتے ہین مداخلت تھی کہ سازش میں ہنستا ہوں
حکم تھا
حکم دیا گیا
تعمیل حکم پوئی
آج کل پیڈ میڈیا میں لفظ ریاست کا ذکر بار بار آرہا ہے۔

ریاست کیا ہے؟
اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟
سب سے پہلی اور بنیادی بات یہ ہے کہ
ریاست افراد سے بنتی ہیں ، اور افراد کے لیے بنتی ہیں ۔
آج تک کوئی ایسی ریاست قائم نہیں ہوئی جس میں افراد نہ ہوں ۔
دوسری بنیادی چیز رقبہ کا حصول ہے ۔
کس زمین پر دھرتی پر افراد نے وہ ریاست تشکیل دی ۔
تیسری چیز
رول آف بزنس ہیں(آئین)۔
چلے گی کیسے ، ادارے ، محکمے ، عہدے کس کس کے پاس اور کیسے ۔۔۔۔۔۔
سادہ ترین الفاظ میں یہ تینوں چیزیں ملکر ریاست بناتی ہیں
ریاست بنائی کیوں جاتی یے؟
پاکستان بنانے کا مقصد کیا تھآ؟
کس بنیاد پر متحدہ ہندوستان سے الگ ہوئے؟
پاکستان بنانے کا مقصد مسلمانان ہند کے لیے ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جہاں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ انکی معاشی اور معاشرتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
یہاں یہ بات قابل غور اور سمجھی جانے والی ہے کہ ریاست پاکستان کا قیام افراد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا ۔
برصغیر کے مسلمان اس عظیم ریاست کی راکھ تھے جو نااہلی کی بھینٹ چڑھی ۔۔۔۔
اس راکھ میں سابقہ جاه و جلال کو پانے کی تڑپ تو رہی لیکن محنت ، تعلیم اور زمانے کے ساتھ اپنے اپکو بدلنے کی چنگاری نہ بھڑک سکی ۔
کچھ کوئلے لیکن ادھ جھلے اشرافیہ کی صورت میں بچ گئے جو اپنی پرانی طاقت کے حصول میں ہمیشہ کوشاں رہے ، اور بد قسمتی سے پاکستان بنتے ہیں ان کی لاٹری لگ گئی ۔۔
جمہوریت اور ڈکٹیٹرشپ میں کیافرق ہے؟
جمہوریت ، جمہور کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے اور ڈکٹیٹر شپ فرد واحد کے اقتدار اور عیاشیوں کو ۔
غاصب کون ہوتا ہے ۔۔۔۔
قابض کون ہوتا ہے ۔۔۔۔
غاصب اپنے اپکوباقیوں سے برتر سمجھتا ہےاوربنیای حقوقغصب کرتا ہے ۔
غاصب ریاست کے وسائل کو اپنی مرضی سے استعمال کرتا ہے ۔
غاصب بنیادی زندگی کی سہولتیں دینا ضروری نہیں سمجھتا
غاصب کا طرز زندگی محکوموں سے شاہانہ ہوتا ہے ۔
غاصب صرف اپنی سوچ مسلط کرتا ہے
تمام دولت اسکا حق ،تمام وسائیل اس کے،رعایا صرف کیڑے مکوڑے۔۔۔
اسی ہزار بندے مروا کر ڈالر وصول کرتا ہے ۔۔۔
اک بار سوچین مدرسے اور سکول کے بچوں کی لاشین قطار در قطار ۔
لنے دیتا ہے نہ لکھنے دیتا ہے نہ ہونے دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔
دنیا کے بدلتے حالات کے ساتھ اشرافیہ نے پینترا بدل اور ہائی برڈ جمہوریت پاکستان میں نافذ کر دی ۔۔۔۔۔
تعلیمی نظام ، پیڈ میڈیا ۔۔۔
اور تمام ریاستی ادارے ری ڈیزائن کیے گئے ، شخصیت پرستی پروان چڑھی۔
Faceless Emperor
کے طور پر دھوکہ دینے کے لیےاسلامی جمہوریہ پاکستان ک لفظ استعال ہوا ۔۔۔۔
سانحہ مشرقی پاکستان
سانحہ مشرقی پاکستان ہوا نہین ہونے دیا گیا ، 5 سال پہلے انکے پاس ٹھوس معلومات تھیں ، تین سال قبل انکے پاس تمام شواہد دستاویزی شکل میں موجود تھے۔
بھارتی افواج نے ایک سال تیاری میں لگایا ۔ ۔۔۔۔۔
لیکن پھر بھی بنگالیوں کے دل سے لفظ اپنا ملک پاکستان نہ نکلا تو آپرشن سرچ لائیٹ شروع کر دیا گیا
بنگال جو خون میں ڈوبا ہوا تھا ،سرچ لائیٹ سے پہلے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجا کرتا تھا ، ایک رات میں ہی پاکستان کا کوئی نام لیوا نہ رہا۔
ایک غدار حامد میر کا ایک کلپ دیکھنے کا موقع ملا ، ایک کرکٹ میچ دیکھنے کا احوال بیان کہ اسی جگہ پاکستانی وزرا پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر خوش تھے اور ایک غدار اسفند یار ولی کی انکھوں میں آ نسو ۔۔۔۔۔۔۔
مجیب الرحمان کا الکشن جیتنے کے بعد مسلسل اجلاس بلانے پر زور اور آخر میں یہ تک کہتا رہا
ہم بھائی ہیں ، اور رہیں گے ، اجلاس بلائیں ۔۔۔۔۔۔
یہ لفظ تاریخ نے امانت کی طرح سنبھال رکھے ہیں
کہ ہم اکثریت ہیں ، ہم ہیں پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔
ایک پرانی کتاب میں کہیں پڑھا تھا ،جب مجیب کو پاکستان دو لخت ہونے کا بتایا گیا، تو تڑپا تھا کہ مجھے ریڈیو پاکستان تک لے چلو پاکستان نہیں ٹوٹ سکتا۔۔۔۔۔
لیکن اس اشرافیہ نے قائداعظم کے ساتھی ، محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھی اور پاکستان سے محبت کرنے والے شخص کو غدار کا لقب دیا۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو بھارت سے الگ ہوتے ، بیس لاکھ لوگ مرے اور بنگالیوں کو پاکستان سے الگ ہوتے تیس لاکھ ۔
بیانیہ بنا دیا گیا، ریاست کے بالا تر ہونے کا ، ریاست کے سب سے مضبوط اور طاقتور ہونے کا
جو ریاستی رٹ سے ٹکرائے گا مسل دیا جائے گا۔
ریاستی رٹ کیاہے؟
ریاست حکومت سے بھی بالا تر ہے ، ریاستی رٹ سردست 1973 کا آئین ہے ، یہ آ ئین اپنی کمیوں کے باوجود ، فرد کے معیار زندگی، شخصی آزادی اور بنیادی سہولیات کا ضامن ہے ۔
فرد کو بنیادی سہولیات اور بلند معیار زندگی تو کیا ملتی ، بنیادی الفاظ کی تعریف بدل کر ایسا ماحول بنا دیا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے افراد اپنی جان دے کر اس اشرافیہ کی حکومت کو یقینی بنائیں ۔۔۔۔۔
سینٹ کے2016 کے ایک اجلاس میں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستانی کتابیں جمہوریت سے زیادہ ڈکٹیٹرشپ کے فوائد پڑھاتی ہیں۔
ریاست کی اصل تعرف شہزادہ چارلس نے کی جب ایک پاکستانی نژاد قاتل ٹیکسی ڈرائیور کو جسے سزاے موت کا حکم تھا لینے پاکستان ایا
ریاست کی تعریف امریکہ نے بتائی، تین اشخاص کی جان جانے کے باوجود ریمنڈ ڈیوس کو چھڑا لے گیا ۔۔۔۔۔
اور دیت کی رقم تک حکومت پاکستان نے ادا کی ۔
کیا دنیا درست کہتی ہے کہ پاکستان ڈالر کے لیے اپنی۔۔۔۔۔
غدار کی تعریف کیا ہے؟
ہر وہ شخص غداد ہے جو اپنی قوم ملک وطن کے خلاف اقدامات کرے مدد کرے یا ہونے دے ۔۔۔۔۔۔
لیکن اگر ریاست بنیادی حقوق نہ دے تو کس سے کہے
کل کے غدار آج کے محب اورکل کے مقتول آج کے شہید
اگر اسی اصول کو مد نظر رکھا جائے تو کیا برصغیر کے مسلمانوں نے بھی غداری کی تھی
تاج طانیہ کے ساتھ
غدار پیدا کیوں ہوتے ہیں؟
غدار اور غداری کا فیصلہ اسکی قوم کرتی ہے مخالف نہیں ۔اور غدار پیدا ہونے کی وجہ اس سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتی ۔۔۔۔۔
سوال: صوبہ پنجاب سے کسی غدار کا نام بتائیں ؟
ایک شخص جس نے قلات اسمبلی میں پاکستان میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ، اپنی پوری زندگی میں کئی بار ریاستی جبر سہا ، فاطمہ جناح کی حمایت کی ، اس کے شہر پر حکومت وقت نے باقائدہ بمباری کی ۔ اور اسی سال کی عمرمیں اپنے لوگوں کے لیے شہید ہوا ۔
“غلامی کے کھانے سے آ زادی کی بھوک بہتر ہے “
نواب اکبر بگھٹی شہید
ہم گورنمنٹ سے اورنج ٹرین یا نوکریاں نہیں مانگ رہے ، ہم تو صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں ، ہمیں آزادی سے کام کرنے دیں ، ہم کام کریں گے تو حکومت کو ٹیکس بھی دیں گے ۔
مولانا حیات الرحمان
اگر پوری قوم بھی پرچم پہن لے پھر بھی ملک آ زاد نہیں ہوگا ، ملک تب آزاد ہوگا جب اقوام کو ان کے حقوق ملیں گے
محمود خان اچکزئی
سال کا جشن آزادی جس قدر ویران تھا ، زندگی میں نہ دیکھ تھا ، وہ علاقہ جہاں ہر دوسرے گھر کو لائیٹوں سے سجھایا جات تھا ، ویران اور انھیروں میں ڈوب ہوا تھا ، صرف ایک گھر ایسا دکھائی دیا جس نے چراغاں کی تھی ۔۔۔۔
بلوچستان کی آوازوں کو دباتے خیبر بھی بلکنے لگا ہے ، اور آج یہ عالم ہے ، کہ فیصل مسجد میں عام عوام کے نعرے مجھے لرزا رہے تھے ۔۔۔۔۔
یہ ملک ہمارا ہے ہم ہی اسکو اصل مقام تک لے کے جائیں گے
مگر بدقسمتی سے جب تک فرد اور ریاست ایک دوسرے کو قبول نہیں کرتے گاڑی رکی رہے گی
ایک لمبی لسٹ ہےغداروں کی ، لیکن تمام غدار اپنے موقف پر کھڑے ہوئے لڑے اور ڈٹے رہے، کوئی غدار اپنی ذات کے لیے لڑتا ہوا نہیں مرا ، عام آ دمی کے لیے بات کی ۔
کسی غدار کے بیرون ملک اثاثے نہ تھے۔
کسی غدار نے شاہانہ محل نہ خریدے۔
تمام غدار تمام تر مخالفت کے باوجود صاحب کردار ۔۔۔۔۔۔
کسی غدار کے بیرون ملک محل یا اکاونٹ نہیں
انسان دوستوں سے شائد نہ پہچانا جائے لیکن
اپنے مخالفوں کی وجہ سے اک لمہہ میں پہچان جاتا ہے ۔
ریاست کے چند مشہور غدار








چند محب وطن حکمران





حالیہ حکمرانوں کی کیٹگری ابھی مستقل نہیں ہوئی اس لیے سرٹفکیٹ جاری ہونے پر اندراج ہو گا۔
لٹمس ٹیسٹ
دوستوں کا گلہ ہے ,اک ٹیسٹ کرتے ہیں.
دس دوست مل بیٹھیں سوچیں اگر دشمن ملک امریکہ یا لندن کا ویزہ ہو تو کیا انکار کر کے پاکستانی پاسپورٹ رکھئیں گے ۔۔۔۔
جواب سب جانتے ہیں جن کا ارمان پاکستان تھا وہ نہیں رہے۔
غدار موت تک ڈبڈباتی آ نکھوں سے ریاست پاکستان کے منتظر رہے ، وہ پاکستان جہاں پوری دنیا کو پتہ ہو اک اکیلے کمزور فرد کا نقصان کیا تو ریاست ٹکرا جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان
اسلامی ایک ایسا وطن جس میں اللہ کے دین کا نظام رائج ہو ، جمہوریہ ایک ایسی دھرتی جس میں جمہور مقدم ہو، اورپاکستان ایک ایسی دھرتی جو جنت سی پاک ہو۔
وہ پاکستان جو مدینہ کے ائین پر چلے
وہی پاکستان جس کانام لیتے فخرکیا جائے
پاکستان جس خاطر ہزار جان دیتے اک لمہہ نہ سوچوں
اسی پاکستان کو رہنا ہے قیا مت ہونے تک
ابھی اور راستہ باقی ہے اور خون بہے گا
منزل بے نشاں ہے
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پایندہ باد
جدید ماکیٹنگ
جدید دور میں ملٹی نیشنل کمپنیاں کوئی بھی پراڈکٹ لانچ کرتے ہوئے ایک مصنوئی مقابلہ سازی کے لئے دو برانڈ لانچ کرتی ہیں
جیسے ۔۔
surf eXcel sunlight
Head & shoulder Panteen
یا حالات زیادہ خراب ہوں تو کمپنی کا لوگو اور برانڈ بدل کر نئے چہرے آگے کر کے کاروبار کو جاری رکھتے ہیں۔
ںوٹ کاروباری ٹپ صرف معلومات عامہ کےلئے ہے ۔پوسٹ سے کوئی تعلق نہیںٌ
8 Comments
[…] 11, 2022 read more Fruit […]
[…] 11, 2022 read more Fruit […]
[…] پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) […]
[…] وہ پاکستانی ہیں […]
[…] پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) […]
[…] پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) […]
[…] پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) […]
[…] پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) […]