گھر کے زنداں سے اسے فرصت ملے تو آئے بھی

گھر کے زنداں سے اسے فرصت ملے تو آئے بھی

جاں فزا باتوں سے آ کے میرا دل بہلائے بھی

لگ کے زنداں کی سلاخوں سے مجھے وہ دیکھ لے

کوئی یہ پیغام میرا اس تلک پہنچائے بھی

ایک چہرے کو ترستی ہیں نگاہیں صبح و شام

ضو فشاں خورشید بھی ہے چاندنی کے سائے بھی

سسکیاں لیتی ہوائیں پھر رہی ہیں دیر سے

آنسوؤں کی رت مرے اب گلستاں سے جائے بھی

روز ہنستا ہے صلیبوں سے ادھر ماہ منیر

اس کے پیچھے کون ہے وہ چھب مجھے دکھلائے بھی

حبیب جالب

admin

http://fruit-chat.com

میری موج میری سوچ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *