کون پرسان حال ہے میرا – ساقی امروہوی

کون پرسان حال ہے میرا

کون پرسان حال ہے میرا

زندہ رہنا کمال ہے میرا

تو نہیں تو ترا خیال سہی

کوئی تو ہم خیال ہے میرا

میرے اعصاب دے رہے ہیں جواب

حوصلہ کب نڈھال ہے میرا

چڑھتا سورج بتا رہا ہے مجھے

بس یہیں سے زوال ہے میرا

سب کی نظریں مری نگاہ میں ہیں

کس کو کتنا خیال ہے میرا

مزیدپڑھیں

Naveed

I am an ordinary man.

Related post