ہر چند کوئی خواب مکمل نہیں ہوا
- Shair Kada
- April 21, 2023
- 0
- 104
- 6 minutes read
ہر چند کوئی خواب مکمل نہیں ہوا
میں اسکے باوجود بھی پاگل نہیں ہوا
جاری ہے حادثوں کا سفر اسطرح کہ بس
اک حادثہ جو آج ہوا کل نہیں ہوا
اک عمر کی طویل مسافت کے باوجود
میں چل رہا ہوں میرا بدن شل نہیں ہوا
بچھڑے ہوئے تو اک زمانہ ہوا مگر
وہ شخص میری انکھ سے اوجھل نہیں ہوا
ساقی فاروقی