پوری کرے یہ حسرت دیدار حسرت کی – خالدشریف
خدا پوری کرے یہ حسرت دیدار حسرت کی
خدا پوری کرے یہ حسرت دیدار حسرت کی
کہ دیکھوں اور تیرے جلووں کو دیکھوں بے حجابانہ
شکست توبہ کی تقریب میں جھک جھک کے ملتے ہیں
کبھی پیمانہ شیشہ سے کبھی شیشہ سے پیمانہ
مری دنیا بدل دی جنبش آبرو ۓجاناں نے
کہ اپنا ہی رہا اپنا نہ بیگانہ نہ بیگانہ
جلا کر شمع پروانے کو ساری عمر جلتی ہے
اور اپنی جان دے کر چین سے سوتا ہے پروانہ
کسی کی محفل عشرت میں پیہم دور چلتے ہے
کسی کی عمر کا لبریز ہونے کو ہے پیمانہ
مزید پڑھیں