آداب بندگی مانگیں
آداب بندگی مانگیں
آج بیٹھے بٹھائے اک عجب سی سوچ دل میں سما ئی
بنده کو خدا بننے کی کب یہ دھن در آئی
خدائی کے کئی اوصاف ایسے بنده جو اپنائے
عرش پر بیٹھا خدا دیکھے اور خوشی سےمسکائے
معافی ، عدل ، محبت اور بندوں سے صلح رحمیّ
بھلائی مخلوق کی ،حمد وثناالله کی کبیرائی
وہیں اوصاف کچھ اسیے اُسی کی کی ذات کو جچتے
کہ بنده کیوں نہ وه ہو شاکر کیوں بات نہ سمجھے
خدا جب علم دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
خدا جب رزق دیتا ہے ۔۔۔۔۔
خدا جب نظر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
ہر عنایت جو حکمتوں کے پردے الٹ ڈالے
وه عقل وه ناموری وه شہرت کے تمغےاور پہچانیں
بدل میں بنده پر لازم ہے کہ عاجر تر ہو جائے
کہیں اک صدا ایسی جو االفاظ نہ لکھ پائیں
ہائل نہ ہو جائیں اس کی رحمت اور بندے کے دل میں
وه نظرِعلم ، وه جذبے جو اسکی عنایت ہیں
کیا نہ جانو کی خدا صاحب اختیا ر ہو کر بھی
مالک عرض و سماں ،لاہوت و جبروت ہوکر بھی
نہ کرتا رد اٹھے ہاتھوں جھکی نظروں اوران التجاوں کو
کبھی دیتا ہے منظوری ہاتھوں کے گرنے سے پہلے
کبھی وه لفظ حائل کر دیتا ہے
ان ظلموں میں بدعاوں میں
جوکر بیٹھیں بچپنے اور نوجوانی میں
گر بچ جاہیں کچھ آنسو ،اخلاص اور سسک جانا
روز عدل اس کو لوٹانے کووه وعده کرتا ہے
بڑادل ہے بشر کا خدا سے بڑھ کر خدائی کو
کیادے پاو گے ان لفظوں جذبوں رحمتوں کو
گر لوٹئاہوں ، ۔۔۔۔اک مشوره ، اخلاص کا
اک بول حکمت کا
کیا جانواس رت جگے اور بے قراری کو
وه کنواں جو مسافر و بے کس کو آےمیسر نہ
وه شجر جو گھر نہ دیں پرندوں کو
نہ دیں مخلوق کو سایہ
اورنہ پھل دیں کھانے کو
نظام عدل اٹھ جائے جب قوموں سے
اور عالم دیں فوشی پر اترائیں
سینے سے روشنی اور علم دل سے اٹھنے لگتا ہے
شجر کو موت آ لیتی جھرنے سوکھ جاتے ہیں
خدا نے پیار میں بھیکبھی اصول نہ بدلے
ہر بشر کا اپنا حساب اپنے مقاں مافق
قلم پر رقت طاری ہے
کہ بندے کیوں نہ سمجھ پائیں
وه مالک قادرہےاک سانس پر
اورہراک جنبش پر حرکت پر
جواک کینے سے توبہ کی راہ کھولے،
اک لفظ دل میں ڈالے اور قلم کو لکھنے کو بولے
جو ہربرائی ے اچھائی نکالنے پر قادر ہے
اسی کی بڑائی تھی وه
جس کو تم نے جان کر بھی
پڑھ کر اور سمجھ کر بھی انجانا دکھلایا
یہ دنیا داری ہم سے بھاری اب تمہی کو مبارک سب
ہم ہارے بے کسی و بے سروسونی سے
گناہ اتنے کہ اب کتابیں تھکنے لگتی ہیں
شرم خود پہ ہم نہ قابل بنده کہلانے کے
اٹھو رندو مالک سے
اسی کی بندگی مانگیں
آداب عشق مانگیں
محبت کا گر مانگیں
آداب بندگی مانگیں
فقط بندگی مانگیں