تراش کر میرے بازو اُڑان چھوڑ گیا–پروین شاکر
- پروین شاکر
admin
- 1
- 453
تراش کر میرے بازو اُڑان چھوڑ گیا
ہوا کے پاس وہ برہنہ مکان چھوڑ گیا
رفاقتوں کا میری اسکو دھیان کتنا تھا
زمین لے لی مگر آسْمان چھوڑ گیا
عجیب شخص تھا بارش کا رنگ دیکھ کے بھی
کھلے دریچے پے اک پھول دان چھوڑ گیا
جو بادلوں سے بھی مجھ کو چھپا کے رکھتا تھا
بڑھی ہے دھوپ تو بے سائباں چھوڑ گیا
عقاب کو تھی غرض فاختہ پکڑنے سے
جو گر گئی تو یونہی نیم جانِ چھوڑ گیا
نا جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہے
کے جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا