ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں– ساغر صدیقی
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
میں نے پلکوں سے در یار پہ دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں
میں نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہد وفا یاد نہیں
کیسے بھر آئیں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیا یاد نہیں
صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا کون ہوا کس سے خفا یاد نہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
مزید پڈھیں
روداد محبت کیا کہیے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
روداد محبت کیا کہیے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
تیری نظر کا رنگ بہاروں نے لے لیا – ساغرصدیقی
تیری نظر کا رنگ بہاروں نے لے لیا افسردگی کا
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی – ساغرصدیقی
اگر بزم ہستی میں عورت نہ ہوتی. خیالوں کی رنگین
کلیوں کی مہک ہوتا تاروں کی ضیا ہوتا – ساغرصدیقی
کلیوں کی مہک ہوتا تاروں کی ضیا ہوتا میں بھی
میرے تصورات ہیں تحریریں عشق کی – ساغرصدیقی
میرے تصورات ہیں تحریریں عشق کی زندانیٔ خیال ہیں زنجیریں
وقت کے رنگیں گلدستے کو یاد آئے گا ٹھنڈا ہاتھ
وقت کے رنگیں گلدستے کو یاد آئے گا ٹھنڈا ہاتھ
تری نظر کے اشاروں سے کھیل سکتا ہوں – ساغرصدیقی
تری نظر کے اشاروں سے کھیل سکتا ہوں جگر فروز
چاندنی شب ہے ستاروں کی ردائیں سی لو – ساغرصدیقی
چاندنی شب ہے ستاروں کی ردائیں سی لو عید آئی
خطاوار مروت ہو نہ مرہون کرم ہو جا -ساغرصدیقی
خطاوار مروت ہو نہ مرہون کرم ہو جا مسرت سر
اس درجہ عشق موجب رسوائی بن گیا – ساغرصدیقی
اس درجہ عشق موجب رسوائی بن گیا میں آپ اپنے
بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے -ساغرصدیقی
بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجیے تم سے کہیں
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہے – ساغرصدیقی
ذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے چراغ طور جلاؤ بڑا
برگشتۂ یزدان سے کچھ بھول ہوئی ہے – ساغرصدیقی
برگشتۂ یزدان سے کچھ بھول ہوئی ہے بھٹکے ہوئے انسان
جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں – ساغرصدیقی
جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں رقص فرماؤ میں شرابی
اے حسن لالہ فام! ذرا آنکھ تو ملا – ساغرصدیقی
اے حسن لالہ فام! ذرا آنکھ تو ملا خالی پڑے
محفلیں لٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا – ساغر
محفلیں لٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا ساز خاموش
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں– ساغر صدیقی
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں میرے نغمات