غم کے مجرم خوشی کے مجرم ہیں – ساغرصدیقی

غم کے مجرم خوشی کے مجرم ہیں

غم کے مجرم خوشی کے مجرم ہیں

لوگ اب زندگی کے مجرم ہیں

 

اور کوئی گناہ یاد نہیں

سجدہ بے خودی کے مجرم ہیں

 

استغاثہ ہے راہ و منزل کا

راہزن رہبری کے مجرم ہیں

 

مے کدے میں یہ شور کیسا ہے

بادہ کش بندگی کے مجرم ہیں

 

دشمنی آپ کی عنایت ہے

ہم فقط دوستی کے مجرم ہیں

 

ہم فقیروں کی صورتوں پہ نہ جا

خدمت آدمی کے مجرم ہیں

 

کچھ غزالان آگہی ساغرؔ

نغمہ و شاعری کے مجرم ہیں

مزید پڑھیں

admin

http://fruit-chat.com

میری موج میری سوچ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *