جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں – ساغرصدیقی
- ساغر صدیقی
admin
- 320
جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوں
رقص فرماؤ میں شرابی ہوں
ایک سجدہ بنام مے خانہ
دوستو آؤ میں شرابی ہوں
لوگ کہتے ہیں رات بیت چکی
مجھ کو سمجھاؤ میں شرابی ہوں
آج ان ریشمی گھٹاؤں کو
یوں نہ بکھراؤ میں شرابی ہوں
حادثے روز ہوتے رہتے ہیں
بھول بھی جاؤ میں شرابی ہوں
مجھ پہ ظاہر ہے آپ کا باطن
منہ نہ کھلواؤ میں شرابی ہوں
مزید پڑھیں