میرے تصورات ہیں تحریریں عشق کی – ساغرصدیقی
- ساغر صدیقی
ساغر صدیقی
- 287
میرے تصورات ہیں تحریریں عشق کی
میرے تصورات ہیں تحریریں عشق کی
زندانی خیال ہیں زنجیریں عشق کی
تعبیر حسن ہے دل مجروح کا لہو
چھینٹے پڑے تو بن گئیں تصویریں عشق کی
داغ فراق زخم وفا اشک خوں فشاں
روز ازل سے ہیں یہی جاگیریں عشق کی
شام خزاں کو صبح بہاراں بنا دیا
ترتیب زیست بن گئیں تعزیریں عشق کی
ساغر جہان شوق میں دیکھی ہے جاوداں
اہل نظر کے سامنے تفسیریں عشق کی
مزیدپڑھیں
Related Posts:
Tags: اردو شاعری