رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا – منیر نیازی
- منیر نیازی
- جنوری 22, 2023
- 2
- 155
- 3 minutes read
رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا
رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا
اتنا میں چپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہوا
ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا
مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہوا
وہ کام شاہ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا
ملنا تھا ایک بار اسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھاپر ایسا نہیں ہوا
مزید پڑھیں
Related
Tags: urdu poetry
2 Comments
[…] رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا – منیر نیازی […]
[…] رنج فراق یار میں رسوا نہیں ہوا – منیر نیازی […]