قومی غیرت کا فقدان
نیا اضافہ
مہا بےغیرت
مزید پڑھیں
غیرت کیا ہوتی ہے؟
غیرت عربی کا لفظ ہے ۔اہل علم غیرت کے دو معنی بتلاتے ہیں۔
غیرت کا معنی کسی ناپسنیدہ ، یا ناپسندہ سمجھی جانے والی بات پر حرکت یا عمل پر ردعمل دینا ہوتا ہے ۔
غیرت کا مطلب یہ بھی ہے کہ اپنی سے اعلی برتر ، اچھے ، فرد ، نام ، مقام کی بات کوئی کمتر بات یا فعل جس سے متذکرہ کےمقام و مرتبے کی تکریم میں کمی مقصود ہو ، پر رد عمل دینا ۔
غیرت ان اوصاف میں میں سے ایک ہے جو اللہ کی صفت ہیے۔
قومی غیرت کیا ہوتی ہے؟
غیرت حقیقت میں زندگی کے ان پہلووں پر ردعمل بھی ہوتا ہے جہاں پر انسان کوئی کمپرومائیز نہیں کر سکتا اور شائد ترین رد عمل دیتا ہے ۔
اللہ سب سے بڑا غیرت والا ہے ، علم والے کہتے ہیں شائد غیرت ہی وجہ ہے کہ روز قیامت اگر اللہ چاہے تو سب گناہ معاف کردے گا، لیکن شرک نہیں ۔۔۔۔۔۔
فرمان رسول ﷺ ہے
کوئی شخص اللہ سے زیادہ غیرت مند نہیں
افراد کی غیرت اجتماعی طور پر قومی غیرت بنتی ہے ۔
اور قومی غیرت ہی قوموں کی شناخت ہوتی ہے ، جن قوموں میں غیرت نہیں ہوتی کبھی دنیا میں کوئی نام یا مقام نہ بنا سکیں ۔
غیرت ہی قوموں کو اکٹھا رکھتی ہے ، غیرت ہی بکھری ہوئی قوم کو کسی ایک نقطہ پر لا کھڑا کرتی ہے ،
تاریخ میں بہت سی داستانیں موجود ہیں ، جہاں بکھری اور اپنے خاتمہ کے کنارے پر موجود قومیں کسی ایک نقطہ پر اکٹھی ہوئیں اور واپس اپنا مقام پا لیا ۔۔۔۔
یا دنیا میں اپنا موجود ہونا ثابت کیا۔
آسٹریلن وزیراعظم نے2015میں ملائشیا کو سونامی 2004 کے دنوں میں دی جانے والی امداد یاد دلاتے ہوئے دو آسٹریلوی باشندوں جو کہ منشیات میں موت کی سزا پانے والے تھے ، نرمی کا کہا تو ملائیشیا کی عوام نے تاریخی جواب دیتے ہوئے ۔۔۔۔
سکے جمع کرنے کی مہم
شروع کی جس مین آسٹریلن وزیراعظم کو بعداذان صفائی پیش کرنا پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔
شہنشاہ جاپان اور صدر اوبامہ
دوسرا واقعہ صدر باراک حسین اوبامہ کا دورہ جاپان تھا۔ باراک حسین اوبامہ وہ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے اس جگہ کا دورہ کیا جہان ایٹم بم گرائے گئے تھے ۔ ایٹم بم گراے جانے سے دو شہروں میں لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنے ، صدر اوبامہ وہاں گئے جسب روایت تقریب ہوئی ، کسی کو اعتراز نہ ہوا ۔
لیکن اصل بات اس سے اگے شروع ہوتی ہے ۔
اک طوفان ایا اس وقت جب امریکہ کے صدر نے جاپان کے بادشاہ سے ملاقات کے وقت سر جھکا کر تعظیم دی۔اس وقت تاریخ جاپانیوں سے لپٹ کر سسکتی رہی , جاپان نے ان دو شہروں میں ہونے والی اموات کو جنگ میں ہونے والے نقصان میں شمار کیا کبھی بدلہ نہ لیا نہ لینے کا ارادہ کیا۔
جنرل میک آرتھر اور شہنشاہ جاپان
جنرل میک آتھر نے دھوپ میں کھڑا کر کے شہنشاہ جاپان کوجوانتظار کروایا، نہ بھولے۔ دکھ اور تکلیف طاقتور ترین جذبات ہیں نا ممکن کو ممکن بنا ڈالتے ہیں،جاپانیوں نے اس قدر محنت کی کہ یہ دن طلوع ہو گیا۔
دوسری طرف امریکہ کی طرف سے اس قدر شدید تنقید کہ باقی تمام دورہ اسی ایک واقعہ کی دھول میں چھپ گیا،اسی کے اثرات اس وقت بھی نظر اے جب ٹرمپ جاپانی وزیر اعظم سے ملا ، باقائدہ اک اک جنبش رپورٹ ہوئی۔

جن قوموں سے غیرت اٹھ جائے ۔۔۔۔۔
سمجھنے کی بات یہ ہے
ایک شخص جس کی دنیا کے چھ براعظم میں دولت ہے اور خاندان کا تقریبا ہر کاروبار میں تجربہ۔۔۔۔۔۔۔
صبح اٹھتےہیں ، خوبصورت سوئمنگ پول جو کہ حال ہی میں مرمت کروایا گیا ہے، ناشتہ کرکے اپنے دوسرے گھر جاتے ہیں اور سوٹ تیسرے گھر سے آتا ہے ۔(تینوں گھر اس کا خرچ سرکاری)
نفیس آدمی ہیں، بیش قیمت غیر ملکی درزی کا سلا ئی کیا ہوا سوٹ زیب تن کرنے کے بعد ، عالی شان محل سے نکل کر قیمتی ترین گاڑی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے پانچ ستارہ ہوٹل میں اتے ہیں ۔
سنٹرلڈ ایئر کنڈیشنڈ حال میں ائے نیم سرکاری میڈیا کی ٹیم جو کہ ہلکی ریفریشمنٹ سے ابھی فارغ ہوئی ہے ۔
انکے سامنے انتہائی دکھ کے ساتھ کہتے ہیں ،
“کہ قوم بھکاری ہے ، ہم کشکول لے کے پھرتے ہیں ، بھیک مانگنا پڑ رہی ہے ۔”
اس کے بعد بوئنگ 737 پر 40 رکنی عملہ کے ہمراہ دیار غیر میں کچھ رقم کی امید میں روانہ ہوتے ہیں۔
اور عملہ کے لئے executive class rooms کا بندوبست پہلے سے ہو چکا ہوتا ہے ۔
اور اسی قوم کو جونکوں کی طرح نصف صدی سے چپکے ہوئے تمام خوشامدی ہاں میں ہاں ملانے والے نعرہ مستانہ بلند کرتے ہیں، اور اس غیرت کرنے والی بات کو باقاعدہ مزاح کے ساتھ جوڑ کر غیرت کا باقاعدہ مارنے کا کام جاری ہوتا ہے ۔۔
ڈیفالٹ ڈرامہ
اسوقت بھی دنیا میں ایسے ممالک موجود ہیں جو ڈیفالٹ کر چکے ہیں ، ڈیفالٹ میں ہیں لیکن کوئی ملک اس طرح قومی غیرت ختم کرنے کی مہم نہیں چلاتا ،لیڈر مردہ بے ضمیر قوموں کو جھنجھوڑ کرتاریخ کا رخ بدل دیتے ہیں۔
قرض پہلے بھی لیتے تھے ، سود ادا کرتے رہے ہیں ، ریاست نے اپنے بچے فروخت کیئے کبھی اس طرح عزت نفس اور غیرت کا جنازہ سر بازار نہ نکالااب کیوں ۔
ایران ڈیفالٹڈ ہے
ترکی 4 بار ڈیفالٹ ہو چکا ہے
سپین 6 بارڈیفالٹ ہو چکا ہے
جس ملک کا جی ڈی پی 346 ارب ڈالر ہے، اور یہی خاندان کم از کم ایک نسل کی عمر سے اقتدار کی غلام گردشوں میں ہے ، کب سے بھکاری بنا اور کس نے بنایا؟
بند کمروں کے اجلاس اور لانگ مارچ کی دھول میں ہونے والی قانوں سازیاں بتلاتی ہیں کہ یا تو کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں ، یا تیاری کر چکے ہیں ، اور ذہین سازی جاری ہے ۔۔۔۔۔۔
(الفاظ اور جذبات کا تعلق کیا ہے اور کیسے انکو انجینیر کر کے کسی بھی قوم کو پستی کی گہرائی میں دھکیلا جا تے ہے ، آ ئندہ سمجھنے کی کوشش کریں گے )۔
دشمن کے بچوں کوپڑھانے والے
فراڈستان October 3, 2023 فراڈ کرنے کے لیے ریاست پاکستان
Read Moreنئی نسل کی تباہی کا ذمہ دار کون؟
دنیا کے کامیاب افراد میں پائی جانے والی دس مشترک
Read More