کیکٹس پالیں دوست نہیں

کیکٹس پالنا ہر کسی کے بس کا نہیں ،جو لوگ باغبانی کا شوق رکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں اک اچھے رنگ اور بڑے سائز کا گلاب حاصل کرنے کے لیے سیزن سے پہلے تیاری شروع ہو جاتی ہے 

 کھاد بنائی جاتی ہے ، درست تناسب کی مٹی اچھی نسل کا پودا حاصل کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر کانٹ چھانٹ گوڈی, دھوپ اور پانی مشقت اور محبت ملکر سرخ رنگ کا مخملیں گلاب دیکھنے کو ملتا ہے.

 باغبان پھول کو جو شوق کے لیے لگائے گئے ہوں توڑتے نہیں کیونکہ ٹوٹا ہوا پھول مشکل سے چند کھنٹوں کا مہمان ہوتا ہے جبکہ پودے پر لگا ⅔ دن تک آنکھوں کو دعوت نظارہ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔

اس کے بعد گلاب کا پودا کانٹے دار جھاڑی رہ جاتا ہے جسے بس اگلے سال کے بہار کے تک زندہ رکھنے کو پانی دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔

اک اور قسم کا پودا ہوتا ،کانٹوں بھرا بغیر پتوں کے “کیکٹس” اس پودےکو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا ، لیکن جو لوگ اسے پالتے ہیں اس سے باقاعدہ عشق کرتے ہیں ، اس کی صفائی دیکھ ریکھ کا نرالا انداز ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

کیکٹس سے دوستی کا فن عام نہیں لیکن بہت اچھا دوست ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

  نہ اسکو زیادہ پانی چاہیے ، نہ اسکو کھاد کی ضرورت ، نہ سردی کی فکر نہ گرمی کی ، آپکی ایک دفعہ اسکو پسند کرلینے اور اپنی ٹیبل پر رکھ لینے کے بعد وہ آپکا فور سیزن فرینڈ بن جاتا ہے ، باتیں سنتا ہے ، کرتا ہے ، کوئی پریشانی نہیں دیتا ، اور اگر آپ سے بہت خوش ہو تو خوش رنگ پھول بھی دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

اس پھول کی عمر بھی گلاب کی طرح ہی ہوتی ہے ، لیکن اس پھول کے مرجھا جانے کےبعد بھی کیکٹس ویسا ہی رہتا ہے، بے فکر اپنی دھن میں مست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صرف ایک ہی ضد ہوتی ہے ، جس نے کیکٹس رکھنا ہوتا ہے وہ اسکو اس کے کانٹوں سمیت قبول کرتا ہے ۔۔۔

گلاب کے کانٹے کبھی کسی آفس ٹیبل پر سجا کر رکھے نظر نہیں آتے  

    گلاب کا پھول اپنی چند دن کی جھلک دکھا کر باقی باغ حسرتوں امیدوں خیالوں کے حوالے کر جاتا ہے ۔۔۔۔

ہم پھولوں سے محبت کے عادی لوگ ہیں 

کانٹوں سے محبت ہمارے بس کی بات نہیں 

پھولوں کی طلب تو سب کرتے ہیں 

کانٹوں کے ناز کون اٹھائے 

ہم خوشیوں کے ساتھی ہیں     

غموں کا یارانہ کون نبائے

صاف سچ ہم برداشت نہیں کرتے 

ہزار جھوٹ اک منافقت کے پردہ میں قبول 

زہر تک پی لیتے ہیں ذرا میٹھے میں لپیٹ کر۔

عرصہ ہوا میں نے سارے پودے ختم کر کے کیکٹس رکھ لیے ہیں، جو ہے سو ہے امیدیں ، حسرتیں اور خیال جو تکلیف لاتے ہیں وہ کانٹوں سے کہیں کم ہیں ۔۔۔

آپکا کیا خیال ہے چلملاتی دھوپ میں کھڑے سچ بہتر ہیں یا بہارون میں لپٹے جھوٹ

Naveed

I am an ordinary man.

Related post