مقدس ایوان

مقدس ایوان اور مقدس ایوان میں بیٹھنے والے پاکیزہ لوگ اپنے آپکو مقدس ایوان اور آئین کے تقدس کا محافظ سمجھتے ہیں ۔

اس  خاص اسلامی ٹچ کو مزید گہرا کرتا ہے،مقدس ایوان کی چھت پر قرآن خاص انداز میں اسلامی خطاطی کے مکمل روح پرور منظر ساتھ اسلامی ٹچ کی ضرورت کیوں۔۔۔

لیکن اس کے ساتھ ہی حالات اور ہماری ضروریات کو مدنظر رکھتے ایک خاص قانون بھی پاس کر لیا گیا ہے کہ یہاں جو بھی بولا جائے گا اس پرعدالتی کاروائی نہ ہو گی۔

اس مقدس ایوان میں کھڑے ہو کر وہ جھوٹ اور ظلم بولے لکھے اور منظور ہوئے ہیں کہ خدا کی پناہ۔

آئین پاکستان کو مقدس قرار دیا گیا ہے،اور پمارا قومی رویہ ہیکہ مقدس قرآن ہو یا آئیں غلاف میں لپیٹ کر بلند جگہ حترام سے رکھتے ہیں ،  کہیں غلطی سے بھی عمل نہ کرنا پڑ جائے

کیا دیگر ممالک میں ایسا ہوتا ہے۔

بالکل، لیکن ترقی یافتہ ممالک میں سیاسی نمائندہ کو معلوم ہیکہ اس کے فرائض کیا ہیں۔

اور عوام کو پتہ ہیکہ سوال کیا کرنا ہے۔

ایوان میں تو دور اپنے نام کے ساتھ لیڈد لکھنے والے کو عام زندگی میں بھی اک چھوٹے سے جھوٹ پر بہت تنقید اور خفت اٹھانا پڑتی ہے۔ 

سلسلہ وار ہر کچھ عرصہ بعد سرکاری ریکارڈ پبلک کر دیا جاتا ہے تاکہ کچھ بھی چھپا ہوا نہ رہے۔

اور نمائندگان بھی ذاتی طور پر ہر تھوڑے عرصہ بعد کتاب کی شکل میں بہت سی سچائیاں بتاتے رہتے ہیں۔

اور اگر کوئی جھوٹ ثابت ہو جائے تو کاروائی سے زیادہ خفت عوام کے رویہ کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

ہمیں نہ تو سچ جاننے سے مظلب ہے نہ ہمیں انصاف سے کوئی سروکار ہے۔

کانگریس مین جیمز ٹریفکنٹ 2003 میں ایوان سے بیدخل ہوئے اور انکے خلاف کیس بنائے گئے۔ انکا سیاسی کئیرر ختم ہو گیا اور انکو کئی سال جیل میں گزارنے پڑے

MUKADAS AIWAN

وزیر اعظم ٹونی بلیئرپر الزام لگا کہ انہوں نے بطور سربراہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں انٹیلی جنس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

تاکہ فوجی مداخلت کو جواز بنایا جا سکے۔ بلیئر اور ان کی حکومت کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بلئیر کو کوئی سزا تو نہ ہوئی لیکن عوامی اعتماد ختم ہونے پر قصہ ماضی بنے۔

فرانسیسی سیاست دان جیروم کاہوزاک کو 2014 میں بجٹ منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا،

جب انکے ایک سوئس اکاونٹ اور اس کے بارے انکار کی خبر عام ہوئی۔ انکو ٹیکس فراڈ کے الزام میں تین سال قید ہوئی۔ رقم چوری کہ نہ پائی گئی۔

2018 میں ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راجوئے کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے 2018 میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ کیونکہ انکی پارٹی غیر قانونی مالی اعانت میں ملوث پائی گئی۔ وزیراعظم پر کوئی ایک الزام بھی ثابت نہ ہوا پھر بھی انکو اپنی ذمہ دری درست نہ پوری کرنے پر گھر جانا پڑا۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن ،ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور لمبی فہرست ہے۔۔

یورپی یونین کی تمام ریاستوں کا سیاستدانوں کے جھوٹے بیانات سے نمٹنے کا اپنا قانونی طریقہ کار ہے، کچھ ممالک میں، پارلیمنٹ میں غلط بیانات دینا ایک مجرمانہ جرم ہے، جبکہ دوسروں میں، یہ پارلیمانی تادیبی کارروائی یا دیگر سول عدالت کے تابع ہے۔

ایسے واقعات میں اگر کسی کے خللاف قانونی کاروائی نہیں ہوئی تب بھی عوام کی طرف سے انتہائی شدید ردعمل آیا اور باقاعدہ کئی لوگوں نے معذرت کی معافی مانگی ساری زندگی کی سیاسی کمائی ضائع ہوئی

ایوان مقدس افعال اور اعمال سے ہوتے ہیں

آئین کو بدلے جانے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، لیکن مقدس ایوانوں والے نجس لوگ بھول گئے ہیں کہ

  آئین مشرقی پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والے 30 لاکھ لوگوں کی جان کی قیمت پر بناتھا۔

مقدس ایوانوں والے نجس لوگوں، قرآن کے سائے میں جھوٹ بولنے والوں سے درخواست  ہے

آج تک آئین پاکستان نافذ نہیں ہوا ایک بار نافذ کر لیں شائد بات بن جائے۔

Naveed

I am an ordinary man.

Related post